ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا اسمبلی انتخابات: اویسی کی جے ڈی ایس کو تائید

کرناٹکا اسمبلی انتخابات: اویسی کی جے ڈی ایس کو تائید

Mon, 16 Apr 2018 23:43:58    S.O. News Service

بنگلورو، 16؍اپریل(ایس او نیوز) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلیمن(اے آئی ایم آئی ایم ) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل (ایس) کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔کرناٹک اسمبلی انتخابات 12مئی کو ہوں گے ۔اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی ۔انھوں نے کہا ،''ہم کرناٹک میں مثبت ترقی کے لئے غیر کانگریس اور غیر بی جے پی حکومت چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ انکی پارٹی کرناٹک میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کریگی اور وہ جنتادل (سیکولر)کی حمایت میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔


Share: